ڈانڈیلی:4/مارچ (ایس او نیوز) ڈانڈیلی کو تعلقہ کا مطالبہ لے کر سنیچر کو اعلان کئے گئے بند کا شہر میں زبردست اثر دیکھا گیا ۔ سڑکیں سنسان، دکانیں بند اور احتجاجیوں کی زبردست ریلی نے حکومت پر اپنا دباؤ بنانے میں کامیاب نظر آیا۔ احتجاج اس وقت سخت رخ اختیار کرگیا جب احتجاجیوں میں سے قریب 15 افراد نے شہر کی میونسپالٹی کےسامنے موجود ٹاور پر چڑھ کر اپنے احتجاج کو درج کیابعد میں انہیں منوا کر نیچے اتارلیا گیا۔
احتجاجیوں کاکہنا ہے کہ ڈانڈیلی شہر ترقی کی طرف تیزی کے ساتھ گامزن ہے ، شہر کی آبادی اور دیگر تمام سہولیات تعلقہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کررہے ہیں، لیکن حکومت آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہے ، اسی لئے ہم ڈانڈیلی کو تعلقہ بنانےکامطالبہ لے کر اپنا رخ سخت کیا ہے۔
خیال رہے کہ اترکنڑا ضلع کےہلیال تعلقہ کے بڑے شہر ڈانڈیلی کو تعلقہ بنانے کا مطالبہ لے کر گذشتہ 46 دنوں سے تعلقہ کے عوام تعلقہ سطح پر کمیٹی کی تشکیل دے کر احتجاج ، بھوک ہڑتال اور دھرنے پر بیٹھے تھے۔ جبکہ آج احتجاجیوں نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے سرکارپر دباؤ بنانے کے لئے ڈانڈیلی بند کا اعلان کیا تھا۔
